کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی سے 3، ضلع وسطی، جنوبی اور شرقی سے دو دو اور ضلع غربی میں ملیریا کا 1 کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر ملیریا کے 3564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 افراد انتقال بھی کر چُکے ہیں۔
Comments are closed.