عرب لیگ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ پر عرب لیگ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق عرب وزرائےخارجہ نے غزہ میں کشیدگی اور بگڑتی صورتحال کا جائزہ لیا اور اجلاس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اور عالمی برادری سے جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے میں غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
فلسطینی وزیرِ خارجہ ریاض المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ اور جارحیت بند کی جائے، غزہ پٹی کے شہریوں کو بنیادی ضروریات فوری فراہم کی جائیں۔
Comments are closed.