جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والا لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والا لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز تمام کوششیں کرتے ہوئے سڑک بحال کریں، ہم حکومت کو سڑک فوری کھولنے کا حکم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست نمٹا رہے ہیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ لنک روڈ کھول دیا گیا ہے اور انہوں نے چیف سیکریٹری کا تحریری جواب بھی جمع کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق تصویری شواہد ہیں، روڈ سے ٹریفک بحال نہیں ہوا اور راستے بند ہیں، لنک روڈ کو ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کر کے بند کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق لنک روڈ بند ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہے۔ ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کی جانب سے تنازع چل رہا ہے، ہمیں مسائل درپیش ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چیف سیکریٹری اور دیگر کو لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.