
حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے الاقصیٰ آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے سے اقوامِ متحدہ کے 9 ملازمین بھی مارے گئے جبکہ غزہ کے علاقے خان یونس میں گھر پر اسرائیلی بمباری کے بعد وہاں سے 7 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس کی جانب سے اسرائیل پر جوابی کارروائی کی گئی تھی اور اس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔
Comments are closed.