بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

جامعہ الازہر کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل

مصر کی معروف اسلامی درسگاہ الازہر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق جامعہ الازہر کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل اور تخریب کاری صہیونیوں اور ان کے حامیوں کے چہرے پر نہ مٹنے والا سیاہ دھبہ ہے۔ 

مزید کہا گیا کہ مغربی میڈیا کی متعصبانہ کوریج نے ان کی آزادی اظہار اور تحفظ انسانی حقوق کے دعوے بےنقاب کر دیے۔ 

جامعہ الازہر نے کہا کہ تاریخ فلسطینیوں کی حمایت میں تاخیر اور چشم پوشی کرنے والوں پر ہرگز رحم نہیں کرے گی۔ فلسطینی عوام کا جذبہ حب الوطنی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 

جامعہ الازہر نے کہا اسلامی ممالک کی حکومتیں صہیونی ریاست کیلے متحد مغرب کے خلاف اپنی صفیں مضبوط کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.