منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

جیو نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کیلئے کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈ

جیو نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کو کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مقبول پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ” کے میزبان سہیل وڑائچ اور سینئر نیوز کاسٹر محمد جنید کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔

کینیڈین رکن فیڈرل پارلیمنٹ اقراء خالد نے سہیل وڑائچ کو آفیشل سرٹیفکیٹ اور کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

دوسری تقریب میں کینیڈین رکن فیڈرل پارلیمنٹ شفقت علی نے محمد جنید کو صحافتی خدمات اور کھیلوں کے فروغ پر کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.