منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

آئی ایم ایف کی پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی جبکہ 2028ء تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال بے روزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے 8 فیصد تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وباء اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.