منگل 23؍ربیع الاوّل 1445ھ10؍اکتوبر 2023ء

پی ٹی آئی اب بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے: خالد محمود خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست گزار خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ابھی تک پی ٹی آئی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ لے رہی ہے، کمیٹی بنا کر انکوائری کریں۔

الیکشن کمیشن میں خالد محمود خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ممبر کمیشن نے سوال کیا کہ آپ نے کوئی ثبوت دیا ہے؟ آپ چاہتے کیا ہیں؟

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کوئی ثبوت لگائیں، آپ کی درخواست ہے کہ فارن فنڈنگ ہو رہی ہے، آپ نے کیس بھی پرانے قانون پر دائر کیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ابھی ہمیں ثبوت نہیں مل سکا، وقت دیں تو میں ثبوت لگا دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پھر آپ کیوں کیس لے کر آگئے، آپ کی خواہش پر انکوائری کمیٹی تو نہیں بن سکتی، آپ ثبوت دیں۔

خالد محمود نے کہا کہ مجھے 2 ہفتے کی مہلت دیں، ثبوت فراہم کر دیں گے۔ 

الیکشن کمیشن نے سماعت 3 ہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر کو دوبارہ سماعت ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.