پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

چینی کمپنی کا کار مضبوطی جانچنے کا منفرد طریقہ

چینی کار مینوفیکچرر ’چیری‘ نے نئی الیکٹرک کار ’ای کیو 7‘ کی مارکیٹنگ کیلئے غیرمعمولی طریقہ اپنایا۔

کار کمپنی نے ایک کے اوپر ایک 7 گاڑیاں رکھیں تاکہ اس کی مضبوطی کی تشہیر کی جاسکے۔

یہ گاڑی ایلومینئم سے بنائی گئی ہے جسے پچھلے ماہ ہی مقامی منڈی میں لانچ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی قیمت مناسب ہے اور اس کا ڈیزائن بہت دلکش ہے۔

چین کی ایک کمپنی نے ’چینگلی‘ نامی دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار تیار کرلی۔

اس کی بیٹری مکمل چارج ہونے پر 412 سے 512 کلومیٹر تک چل سکتی ہے، یہاں تک کی خصوصیات دیگر گاڑیوں میں بھی تھی لیکن چیری نے سوچا کہ مزید ایسا کیا ہونا چاہیے جو گاڑی کو دیگر الیکٹرک کاروں سے ممتاز کرے تو انہوں نے اس کی ایلومینئم کی باڈی چیک کرنے کی تشہیر کی۔

کمپنی نے ایک کے اوپر ایک ساتھ ای کیو 7 گاڑیاں کھڑی کیں، انشورنس انسٹیٹیوٹ برائے ہائی وے سیفٹی کے مطابق کسی بھی گاڑی کی مضبوطی چانچنے کیلئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا وہ اپنا ہی چار گنا وزن برداشت کرسکتی ہے یا نہیں۔ 

حیرت انگیز طور پر ای کیو 7 نے اپنے ہی ماڈل کی 6 گاڑیاں اٹھا لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.