روس نے اسرائیل اور فلسطین میں جاری کشیدگی خطے میں پھیلنے کے ممکنہ خدشات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کا پُرامن حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل اور فلسطین کی صورتحال پر ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے اطراف صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کا جلد از جلد پُرامن حل نکلنا ضروری ہے، اسرائیل فلسطین پُرتشدد واقعات کا تسلسل تنازع کو بڑھا کر خطے کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، جس پر گہری تشویش ہے۔
اردوان کا فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ
ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل فلسطین حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری کشیدگی پر بھی بات ہوئی۔
Comments are closed.