پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

شیر افضل مروت کا آر ڈی اے اور پولیس پر گھر مسمار کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل شیر افضل مروت نے راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) اور پولیس پر اپنا گھر مسمار کرنے کا الزام لگادیا۔

شیر افضل کے الزام پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ نے ردعمل دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے الزام لگایا کہ آر ڈی اے اور پولیس نے راولپنڈی میں میرے گھر کو مسمار کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھر یا فارم ہاؤس کو مسمار کرنے سے پہلے آر ڈی اے نے مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا، میں اس غیر قانونی کارروائی پر سول اور کرمنل کیسز دائر کروں گا۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا ردعمل

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور جپہ نے کہا کہ شیر افضل مروت جس پراپرٹی کی بات کر رہے ہیں، وہ اسکیم ہی غیر قانونی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کٹاریاں میں 123 کنال پر مشتمل فارم ہاؤسز کی غیر قانونی اسکیم ہے، جون 2023ء میں ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان کو نوٹسز دیے تھے۔

ڈی جی آر ڈی اے نے مزید کہا کہ نوٹسز کا جواب نہ دینے پر مالکان کےخلاف مقدمہ بھی درج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.