پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کیلئے تیار ہیں، حماس

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت کرنے والی فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی بات چیت کیلئے  تیار ہے۔

حماس کے مطابق یرغمال اسرائیلیوں میں دُہری شہریت والے روسی اور چینی بھی موجود ہیں۔ 

حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران جنگ بندی کے سوال پر حماس کے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حماس ایسی کسی بھی کوشش اور تمام سیاسی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 687 ہوگئی جبکہ 3 ہزار 726 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں میں 140 بچے اور 105 خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیل فلسطین حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری کشیدگی پر بھی بات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.