پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

نگران نام کے ہيں، سندھ ميں اب بھی پی پی کی حکومت ہے، اياز لطيف پليجو

قومی عوامی تحریک (کیو اے ٹی) کے سربراہ اياز لطيف پليجو نے کہا ہے کہ نگران نام کے ہيں، سندھ ميں اب بھی پيپلز پارٹی کی حکومت جاری ہے۔

حیدرآباد میں سندھ بچاو ملک بچاو کے زیرعنوان منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ اور ملک سے تمام غير قانونی تارکين وطن واپس بھيجے جائيں۔ کوئلہ، گيس اور پٹرول پيدا کرنے والے صوبے کے لوگ بھوکے سوتے ہيں، ملک معاشی بحران ميں ہے۔ سندھ کی غربت اور بربادی سے پيپلز پارٹی اور وفاق لاتعلق ہيں۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت مہنگائی روکنے ميں ناکام ہو چکی ہے، گذشتہ 20 سال کے دوران سندھ ميں ايک بھی بڑی صنعت قائم نہيں کی گئی، سندھ کو سرداری نظام اور وڈيره شاہی کا مرکز بنا ديا گيا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتيں دوباره سندھ ميں فسادات چاہتی ہيں، انہيں ناکام بنائيں گے۔ کرپشن کے دفاع کے لیے سندھ کارڈ اب نہیں چلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.