انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے ایک مقدمے میں سابق ارکان اسمبلی کامران بنگش اور تیمورجھگڑا کی ضمانت کی توثیق کردی۔
اے ٹی سی میں 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
جج جہانزیب شنواری کی عدالت میں دوران سماعت پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دی۔
عدالت نے ایک مقدمے میں سابق ارکان اسمبلی کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی ضمانت کی توثیق کردی۔
عدالت نے آصف خان، فضل الہیٰ، رباب شیر علی اور لطیف علی کی ضمانت کی بھی توثیق کی جبکہ دیگر 2 مقدمات میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کی گئی۔
پراسیکیورٹر کے مطابق ملزمان کی تھانہ رازق شہید کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی توثیق کردی گئی جبکہ تھانہ شرقی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع دی گئی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر ریڈیو پاکستان، الیکشن کمیشن دفتر میں املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ شرقی میں 2 اور تھانہ رازق شہید میں ایک مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.