چیئرمین اپٹما آصف انعام نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران اور قیمتوں میں اضافے نے ایکسپورٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) آصف انعام کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس 650 ملین ڈالرز سے زائد کی برآمدات کی صلاحیت ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اخراجات بھی بڑھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے پر ہم نے وزیر تجارت اور وزیر توانائی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہونے کے دہانے پر ہے۔
دریں اثنا اپٹما کے سابق چیئرمین عامر فیاض نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 19 بلین ڈالرز تھی۔
جبکہ اس سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 16 بلین ڈالرز رہیں۔ ہمارا اس سال ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 25 بلین ڈالرز تھا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اپنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 70 بلین ڈالرز کرنے کی بات کر رہا ہے۔
Comments are closed.