پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی معاملات پر مشاورت ہورہی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے کیسوں پر ہماری اپیلیں عدالتوں میں موجود ہیں، حفاظتی ضمانت ہونے کے بعد اپیلوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ناصر بٹ نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا ہے، نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مہنگائی کا سبب اڈیالہ جیل میں بند ہے، ڈیڑھ سال پہلے حکومت اس لیے سنبھالی کہ ملک ڈیفالٹ نہ ہو، چیئرمین پی ٹی آئی نے قوم کا وقت ضائع کیا، نواز شریف معاشی ترقی کا منصوبہ لے کر پاکستان آرہے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی پاکستان کی خدمت کی اب بھی کریں گے، عوام جانتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی اور معاشی حالات کا ذمہ دار کون ہے، لاہور کا کل کا جلسہ اس بات کی گواہی ہے کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.