پیر 22؍ربیع الاوّل 1445ھ9؍اکتوبر 2023ء

عالمی بینک کا اسرائیل فلسطین کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں تشدد کے اچانک اضافے پر شدید تشویش ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل فسلطین تنازع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے سفارت کاری کو بڑھائیں گے۔

عالمی بینک نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کشیدگی میں دونوں طرف انسانی جانوں کا المناک ضیاع اور تباہی ہو رہی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں کمی اور تشدد کے فوری خاتمے کی امید کر رہے ہیں، مغربی کنارے اور غزہ کے مفلوک الحال لوگوں کی طویل عرصے سے مدد کر رہے ہیں۔

عالمی ادارے نے مزید کہا کہ مغربی کنارے اور غزہ کے مستحکم اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کیلئے پُرعزم رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.