اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ 

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے، امریکا، اسرائیل کی مدد کی درخواستوں پر غور کر رہا ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان رات تک متوقع ہے۔ 

امریکی وزیر خارجہ  کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں متعدد امریکیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.