اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

یمن، ایران، عراق، ترکیہ اور اردن سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہرے

دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ 

یمن کے ساتھ ایران، عراق ترکیہ اور اردن سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں حماس کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ 

حماس کی کارروائیوں کے حق میں کویت، ایران، عراق، یمن، ترکیے، اردن، لبنان اور دیگر مسلم ملکوں میں مظاہرے کیے گئے.

عوام کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم تھامے ان مظاہروں میں شریک ہوئی اور فلسطین کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.