اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

ورلڈکپ: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، شُبمن گِل کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی اس لیے ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پیٹ کمنز نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے، ہم تازہ دم اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا یہ اس ورلڈ کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ باقی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.