اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے سعودی ایئر لائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سعودی ایئر لائن کے مطابق بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی لاگو کردی گئی ہے، مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی ایئر لائن کے مطابق عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔

سعودی ایئر لائن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے کم اسٹے یا 6 گھنٹے سے زائد اسٹے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.