اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

کراچی: سپرہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  سپرہائی وے پر فائرنگ سے جاں بحق سب انسپکٹر کی شناخت عامر علی کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 50 سال ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، جس کی تفتیش جاری ہے۔ 

حکام نے کہا ہے کہ مقتول عامر اپنے عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے وادیٔ حسین قبرستان گئے تھے، قبرستان سے واپسی پر ہوٹل کے قریب ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے مقتول کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،  قانونی کارروائی کے بعد مقتول عامر کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.