اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر صدر کا اظہار تشویش

فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے ہوئے تشدد پر صدر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

علاوہ ازیں نگراں وزيراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں، فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دل القدس الشریف ہو۔

ادھر ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این، او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا اعادہ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.