ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آج کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے روز دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں افغانستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

میگا ایونٹ میں آج پہلے میچ میں افغانستان کا بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ دھرم شالہ میں صبح دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارتی سرزمین پر فتحیاب ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

افغانستان کی ٹیم کو اچھے اسپنرز کے سبب بنگلادیش پر کچھ برتری حاصل ہے تاہم بنگلادیش کے بیٹر مہدی حسن میراز عمدہ فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کے دونوں وارم اپ میچز میں اُنہوں نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی چل گئے تو بنگلادیش کی جیتنے کی اُمیدیں بڑھ جائیں گی، اس کے علاوہ نجم الحسن شنٹو بھی اُن کے پاس ہیں۔

افغان بیٹرز رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران کا بھی اس میچ میں کردار اہم ہوگا، دونوں ٹیموں نے دو مرتبہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے ، ان دونوں میچز میں بنگلادیش کامیاب رہا۔

آج کے دوسرے میچ میں جنوبی اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ نئی دہلی کے گرم موسم میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ کو سری لنکن اسپنرز کے چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

کہا جارہا ہے کہ نئی دہلی کا موسم سری لنکن ٹیم کے حق میں جا سکتا ہے تاہم سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ پر سوالیہ نشان ہے جبکہ اُن کی بولنگ بھی مہیش تھکشانا کی غیر موجودگی میں کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی بیٹنگ اپنے جوبن پر ہے اور بھارت میں جس طرح کی پچز ہیں اُس پر اُن کے بیٹرز رنز کے انبار لگاسکتے ہیں البتہ بولنگ میں نورکیا اور سیساندا ماگالا کی غیر موجودگی سے فرق پڑے گا۔

ورلڈ کپ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان چھ مقابلے ہوئے ہیں جس میں سے چار جنوبی افریقا نے جیتے ہیں جبکہ ایک میچ سر ی لنکا کے نام رہا ہے، ایک میچ ٹائی رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.