ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں رضوان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں جب نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی کہ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.