اتوار 21؍ربیع الاول 1445ھ8؍اکتوبر 2023ء

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ 9 تا 13 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کےلیے 6 بینچ تشکیل دے دیے گئے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 9 اکتوبر کو 15 رکنی فل کورٹ پریٹکس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر سماعت ہوگی جبکہ 10 تا 13 اکتوبر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آئندہ عدالتی ہفتے میں 120 مقدمات سنے گا جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس دورانیے میں 50 کیسز پر سماعت کرے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہ میں 2 رکنی بینچ 50 کیسز اور جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آئندہ ہفتے 40 کیسز کی سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.