کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اگست 2019ء سے اب تک 21 ہزار کشمیری قید کیےجا چکے ہیں جبکہ 800 کشمیری شہید اور ڈھائی ہزار سے زائد تشدد کا شکار ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 1100 کشمیری املاک بھی تباہ ہوئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 130 بچے یتیم ہوئے اور 129 کشمیری خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں۔
اس حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اجتماعی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ مطابق کشمیریوں کو انٹر نیٹ، ذرائع ابلاغ کی بندش اور ماورائے عدالت قتل کا سامنا بھی ہے۔
Comments are closed.