اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست 2023 میں حکومت نے 2 ہزار 218 ارب روپے قرض لیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی کے مقابلے اگست میں لیا گیا قرض 3.6 فیصد زائد ہے، ایک سال میں حکومت نے 14 ہزار 394 ارب روپے قرض لیا۔
اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 63 ہزار 966 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا قرض 29 فیصد بڑھا ہے۔
اگست 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 792 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 23.8 فیصد بڑھا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا بیرونی قرض 24 ہزار 175 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 38.8 فیصد بڑھا ہے۔
Comments are closed.