جمعرات 18؍ربیع الاول 1445ھ5؍اکتوبر 2023ء

جنوبی افریقی کپتان کا اپنی سوتی ہوئی تصویر پر ردِعمل

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے اپنی وائرل ہونے والی تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں جنوبی افریقی کپتان سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔

ٹیمبا باووما کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس پر لوگوں نے تبصرے اور کمنٹس بھی کیے تھے۔

اب اس حوالے سے جنوبی افریقی کپتان نے سوشل میڈیا پر ہی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں کیمرا اینگل کو قصور وار ٹھہراؤں گا، میں سو نہیں رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں تمام  ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ کرکٹ کا عالمی میلہ چار برس کے بعد آج سے بھارت میں سجے گا، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں چمچماتی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ آج (جمعرات کو) پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.