بدھ 17؍ ربیع الاول 1445ھ4؍اکتوبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی وزیرِ دفاع کا فون

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پر بات چیت کی۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر کے مطابق جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی۔

پیٹ رائڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.