مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عوام اور کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کریں گے۔
شہباز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقےمیں جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
شہباز شریف کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف بھی لندن سے وطن واپس آ رہے ہیں۔
اس سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان دیا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، 21 اکتوبر کو پورا پاکستان خوش حالی کا استقبال کرے گا۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے بھی پاکستان بچایا تھا اور اب بھی بچائیں گے، عوام کو خوش حال بنائیں گے۔
پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر مینارِ پاکستان پر نواز شریف کا استقبال کریں گے۔
Comments are closed.