منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

غیرملکی مبصرین کو انتخابات میں مدعو کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا دفتر خارجہ کو خط

غیرملکی مبصرین کو عام انتخابات میں مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے دفتر خارجہ کو خط لکھ دیا۔ 

 خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی شفافیت کیلئے عالمی مبصرین کی شرکت پر یقین رکھتا ہے۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ غیرملکی مبصرین کی تنظیموں کی لسٹ الیکشن کمیشن کومہیا کرے۔

الیکشن کمیشن کا خط کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آئندہ چند دنوں میں اجلاس بھی طلب کیا ہے۔ اجلاس سے متعلق دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.