پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

بنگلادیش کو ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا، 1006افراد ہلاک

بنگلادیش کو ڈینگی کی بدترین وبا کا سامنا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مچھر سے پھیلنے والی بیماری کے باعث ہونے والی اموات ایک ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

بنگلادیش کی وزارت صحت کے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 2 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ اس بیماری سے ہونے والی اموات ایک ہزار 6 ہوگئی ہیں۔

بنگلہ دیشی عہدیدار کے مطابق رواں سال ڈینگی سے ہونے والی اموات گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کئی زیادہ ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ وبا بنگلہ دیش میں صحت کے نظام پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.