گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استنبول میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے مزار پر حاضری دی۔
گورنر سندھ نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے دعا کی۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ربیع الاوّل کے بابرکت مہینہ میں ان کی نیت تھی کہ میں یہاں آکر حاضری دوں۔ اللّٰہ تعالیٰ صوبہ سندھ کے باسیوں کی پریشانیوں کو دور کرے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کے آئی ٹی کورسز کیلئے منتخب بچوں کو اللّٰہ تعالیٰ کامیابی عطا کرے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دعا ہے وہ اعلیٰ مقام بنائیں اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے تیار ہو جائیں۔
Comments are closed.