منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

طب کا نوبیل انعام ہنگری اور امریکا کے پروفیسرز نے جیت لیا

طب کا نوبیل انعام ہنگری کی کتالین کاریکو اور امریکا کے ڈریو ویس مین کے نام رہا۔ دونوں ماہرین کو انعام ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر ان کے کام سے متعلق دیا گیا۔

سوانتے پابو کو انسانوں کی ابتدائی اور ناپيد ہوجانے والی نسل ’’نیئنڈر تھال‘‘ کا جینوم ترتیب دینے پر نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایم آر این اے ٹیکنالوجی سے کورونا کی ویکسین موڈرنا اور فائزر کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بیٹھنے والی جیوری نے کہا کہ عہد حاضر میں انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرے کے دوران دونوں شخصیات نے ویکسین بنانے کیلئے غیرمعمولی پیشرفت کی۔

کتالین کاریکو ہنگری کی ساگان یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہوں نے ڈریو ویس مین کے ساتھ امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں ریسرچ کی تھی جس پر نوبیل انعام ملا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.