سندھ ہائی کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی۔
ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کی جانب سے وکیل وزیر کھوسو نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔
جام اویس کے وکیل نے دورانِ سماعت کہا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد درخواست غیرمؤثر ہو چکی ہے، صلح کرنا جرم نہیں ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے درخواست پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.