کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مولانا ضیاالرحمٰن کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مولانا ضیا الرحمٰن جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے، جنہیں گلستانِ جوہر بلاک 16 کے پارک میں واک کے دوران قتل کیا گیا تھا۔
12 ستمبر کی رات کو ہوئی واردات کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی عبداللّٰہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
جائے وقوع سے 11 خول براٰمد کیے گئے تھے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں سے میچ کر گیا۔
گرفتار ملزمان سے پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.