متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں فیض آباد دھرنے میں نظرثانی کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وکیل عرفان قادر درخواست کی واپسی کےلیے متفرق درخواستیں دائر کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 28 ستمبر کی سماعت میں وکیل عرفان قادر کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم سے درخواست واپس لینے یا کارروائی جاری رکھنے سے متعلق جواب مانگا تھا۔
وفاق، پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین پہلے ہی اپنی نظر ثانی کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر چکے ہیں۔
Comments are closed.