پیر 15؍ربیع الاول 1445ھ2؍اکتوبر 2023ء

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع

رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.