ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور اسپنر شاداب خان کے بولنگ نہ کرانے کی وجہ سامنے آگئی۔
پاکستان ٹیم کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ نے حکمت عملی کے طور پر دونوں کھلاڑیوں سے بولنگ نہیں کروائی۔
ٹیم ذرائع کے مطابق منیجمنٹ دیگر بولرز کو زیادہ میچ پریکٹس دینے کی خواہشمند تھی، 2 وارم اپ میچز میں اسکواڈ کے تمام 15 ممبران کو مختلف طور پر آزمایا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے باقاعدہ میچز سے قبل 2 وارم آپ میچز میں کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کا پلان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، کیویز نے 346 رنز کا بڑا ہدف 44 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا تھا۔
Comments are closed.