ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

افغانستان کی صورتحال پر روس میں اجلاس

افغانستان کی صورتحال پر روس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں افغانستان میں غیرعلاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روسی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان دہشت گرد گروہوں، خاص طور داعش کا مقابلہ کرنے میں غیر مؤثر رہے۔

روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ طالبان بھی افغانستان کے شدید اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک بھی چین کی طرح اپنے سفیر کابل بھیجیں۔ 

اجلاس میں روس، چین، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان نے بھی شرکت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.