جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

لاہور : فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیا

لاہور میں شاہدرہ کے قریب فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل کا پلر گر گیا۔ 

ریلوے حکام نے لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس معطل کردی ہے۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پل ناکارہ ہونے کے باعث قراقرم ایکسپرس ساہیوال کے راستے کراچی روانہ ہوگی جبکہ لاھور سے کندیاں کے درمیان چلنے والی ماڑی ایکسپریس منسوخ کردی گئی ہے.

لاھور اور فصیل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔۔

ریلوے حکام کے مطابق پل کی بحالی کا کام جاری ہے، 72گھنٹے میں ٹریفک بحال کردی جائےگی ۔۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.