جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

کور کمانڈر پشاور کا دوآبہ خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے دوآبہ خودکش حملے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سراہا۔

انہوں نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.