اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

عیدمیلادالنبی آج ملک بھر میں عقیدت واحترام کیساتھ منایاجارہاہے

celebrated

کراچی: ملک بھر میں آج 12 ربیع الاول انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر  گلیاں، کوچے اور بلندعمارتیں سجا دی گئی ہیں۔

ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں اور دیہات میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس برآمد ہوں گے، محافل درود و سلام منعقد ہوں گی اور پیغمبرِ امنؐ کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

کراچی میں جشن عیدمیلادالنبی مذہبی جوش وجذبے سےمنایا جارہاہے جلوس کےراستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں۔

 مرکزی جلوس 3 بجے میمن مسجد ٹاورسےبرآمد ہوگا۔جلوس مقررہ راستوں سےہوتاہوانمائش پراختتام پذیرہوگا۔۔دعوت اسلامی کامرکزی جلوس3بجےپرانی سبزی منڈی سےنکلےگا،جبکہ مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل ہے پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار و افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیرت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے  بتایا کہ اس سال کانفرنس کا عنوان معاشی استحکام سیرت النبیؐ کی روشنی میں رکھا گیا ہے، عالمی مالیاتی اداروں سے چھٹکارا پانے، مائیکرو اور میکرو اکنامکس پر دانشور اپنی رائے دیں گے۔

You might also like

Comments are closed.