جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  نے پاکستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ 

تہران سے جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے۔ 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے پیغام میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے حکومت اور پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مستونگ دھماکے میں معصوم لوگ شہید اور زخمی ہوئے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.