پاکستان میں چلنے پھرنے سے معذور کر دینے والے پولیو وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔
کراچی کے 1 اور پشاور کے 1 ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کراچی کے ضلع وسطی اور جنوبی کے 1، 1 جبکہ شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق پشاور میں حیات آباد اور ناڑے خار کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس افغانستان سے آیا ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق پاکستان میں اب تک 32 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں 12 سال کا ایک اور لڑکا پولیو سے معذور ہو گیا تھا، افغانستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 6 جبکہ پاکستان میں 2 ہے۔
Comments are closed.