جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

افغان طالبان نے پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں ملوث 200 جنگجو گرفتار کرلیے

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرحد پار کارروائیوں میں ملوث 200 مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے دہشتگردانہ سرگرمیوں کو بےاثر کرنے کے خلاف ٹھوس اقدامات کا نفاذ کیا ہے۔

افغانستان کی عبوری حکومت کے رہنماؤں نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات پچھلے ہفتے کابل میں اسلام آباد سے آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد کو ملاقات میں بتائیں۔

چترال چترال کے علاقے کیلاش میں افغان سرحد پر دہشت…

دو ہفتے قبل چترال کی شمالی سرحد پر دو پاکستانی چیک پوسٹوں پر سیکڑوں مسلح دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

پاکستان کے اعلیٰ وفد اور افغان حکام کے درمیان اسی معاملے پر پچھلے ہفتے کابل میں ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے چترال حملے سے بھاگنے والے ٹی ٹی پی کے 200 جنگجوؤں کو گرفتار کیا۔

افغان حکام پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحد کے قریب دیگر ٹی ٹی پی کارندوں کو کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے مرحلے میں ہیں۔

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.