جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

امام الحق نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ چائے پیتے تصویر شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ چائے پینے کی تصاویر شیئر کردیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے "چائے اور ہم” کا کیپشن لکھا۔

تصویر میں اُن کے ساتھ کپتان بابر اعظم، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر زمان خان کو چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کی صبح حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی تھی۔

قومی ٹیم کل ورلڈکپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.