جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں ہفتے کو آمنے سامنے

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں میزبان پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ میں ہفتے کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویٹرنز کے خلاف میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کی تاہم ٹیم 80 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی، پاکستانی اسپنر عبدالقادر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے ہدف 11ویں اوور میں دو وکٹوں پر پورا کرکے 8 وکٹوں سے فتح سمیٹی، پاکستان کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں کامیابی تھی۔

معین خان اکیڈمی پر آسٹریلیا نے نیپال کو شکست دیکر سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل کردی، ہفتے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.