جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا

پی آئی اے کی فروخت کا عمل فروری تک مکمل ہوجائے گا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی بھی نئے معاہدے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل مدتی معاہدہ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو لیز پر طیارے حاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے، مارچ 2024 سے آگے کا حتمی فلائٹ شیڈول بھی نہیں بنایا جائے گا۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی فروخت کے بعد ہی آئندہ کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.